کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے تربت اور ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، یہاں جاری ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمدجمالی نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے قوم اور ملک کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی انہوں نے کہا کہ شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہوں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جواررحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔
دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، میر جان محمد خان جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد خان جمالی
