اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن کو درپیش خطرات کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت اور یکجہتی کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے متعدد مقامات پر کی گئی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
بلوچستان میں امن کو درپیش خطرات کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٗ صدر آصف زرداری

ٹیگز:
صدر آصف
