کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ 29جنوری 2026بوقت صبح11تا1بجے سہ پہر کو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں نام بمعہ ولدیت، کاپی قومی شناختی کارڈ، مکمل پتہ/ایڈریس، نشان انگوٹھا/ دستخط، رابطہ نمبر موبائل / گھر/ای میل لازماًً مہیا کریں۔نیب بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام / فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اْترتی ہوں اْن پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔مزید معلومات کیلئے علاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فو ن نمبرز:081-9203468, 081-9203614 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادجمعرات کو ہوگا

ٹیگز:
نیب
