لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور میں لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے بیٹےپرگھریلو ملازمہ سےمبینہ زیادتی کا الزام سامنے آگیا،برکی پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئےملزم سلمان قادر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھریلو ملازمہ نے الزام عائد کیا ہےکہ سلمان قادر نے اسے فارم ہاؤس کی صفائی کے بہانے بلایا اور وہاں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد برکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےملزم کو حراست میں لے لیااورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر پرگھریلو ملازمہ سےمبینہ زیادتی کا الزام

ٹیگز:
عبدالقادر
