سیالکوٹ (ڈیلی گرین گوادر)سیالکوٹ کےقریب ڈسکہ روڈ پر تیز رفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کےباعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثہ کے نتیجہ میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہے، لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق افراد میں 3 سال کی عزا 6 سال کا زمان 38 سال کا سلمان 58 سال کا اسلام اور 29 سال کا عمران شامل ہیں۔،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
سیالکوٹ ` تیز رفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی5 افراد جاں بحق

ٹیگز:
سیالکوٹ
