ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی کے علاقے پنجک میں نا معلوم افراد نے ایک گھر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق جھل مگسی کے پولیس تھانہ پنجک میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے مبینہ طورپر ایک گھر کو آگ لگا دی جس سے پورا گھر مکمل طور پر جل گیا پولیس کے مطابق گھر میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
جھل مگسی کے علاقے پنجک میں نا معلوم افراد نے ایک گھر کو آگ لگا دی

ٹیگز:
جھل مگسی
