کراچی (ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد 60 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔لاپتہ افراد کے اہلخانہ مختلف ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں، ان افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں سے رات تک رابطہ تھا، اب فون بند ہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ پلازے میں میرے 2 بیٹے اور ایک بھتیجا کام کرتے ہیں، ان سے تاحال رابطہ نہیں ہو رہا۔ سول ہسپتال کے برن سینٹر کے باہر متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے، خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔
گل پلازہ آتشزدگی: 60 افراد تاحال لاپتہ، اہلِ خانہ سخت پریشان

ٹیگز:
گل پلازہ
