لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹرین ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔
چودھری پرویزالٰہی کا محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ` محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے

ٹیگز:
محمود خان
