کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کی کارروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابقہ ریٹائرڈ ملازم کو گرفتارکرلیاگیاتفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف ای اے نے چھاپہ مار کر ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا جو ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث ہے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر اپنے جال میں پھنساتا تھا ملزم نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو آسٹریلیا کا جعلی ای ویزا فراہم کیاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابقہ ریٹائرڈ ملازم گرفتار

ٹیگز:
ایف آئی اے
