کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پولیس میں تقریبا اس وقت 200 دو سو کے قریب سنیئر انسپیکٹرز آیڈوانس کوالیفائیڈ آئی جی بلوچستان پولیس سے اپیل کرتے ہوئے استدعا کی ھے کہ ان ایڈوانس کوالیفائیڈ آفیسروں کو ائی پی (IP) سے ڈی ایس پی(DSP) پروموٹ کیا جائے تقریبا ایک سال سے پروموشن کے انتظار میں بیھٹے ھوئےہیں ان سینیئر آنسپیکٹران میں اکثریت ریٹائرمنٹ کی آخری حد کے قریب ہے جبکہ آئی جی بلوچستان پولیس نے اپنے ایک نوٹیفیکیشن میں 31 دسمبر 2025 سے پہلے پہلے تمام کیٹگریز کے پرموشن کے لیے تحریری آرڈر بھی جاری کیا تھا جس میں سپاہی. حوالدار.اے ایس آئی . ایس آئی اور ڈیس پی سے ایس پی کی پروموشن ھوچکی ہیں لیکن ابھی تک آئی پی (IP) کے پروموشن نہیں ہوئے ہیں جس سے سینیئر انسپیکٹروں اور ایڈوانس کوالیفائڈ آفیسروں میں مایوسی پہلی ہوئی ہے کیونکہ اکثریت سروس کے آخری حد کو پہنچ چکے ہیں یعنی ریٹائر کے قریب ھوچکے ہیں ان آفیسران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے اپنے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس سے اپیل کی ہے کہ آئی پی IP کی پروموشن کے لیے جلد از جلد ڈی پی سی ( DPC) کااعلان کرکے پروموشن کیا جائے تاکہ آفیسران میں پھلی ھوئی مایوسی کاخاتمہ ھوسکے .جبکہ سروس میں پروموشن ایک ایسا ذریعہ ھے جس سے ملازمین میں ایک قوت اور خوشی پھلتی ھے.
ایڈوانس کوالیفائیڈ آفیسروں کو ائی پی (IP) سے ڈی ایس پی(DSP) پروموٹ کیا جائے : آئی جی بلوچستان پولیس سے اپیل

ٹیگز:
آئی جی
