بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں نے بینکوں میں لوٹ مار کی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں بھارتی حمایت یافتہ 15سے 20دہشت گردوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، 2بینکوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 34لاکھ روپے لوٹ لیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت جواب دیا اور دہشتگردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن میں 3مختلف جھڑپوں کے دوران 12دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی گئی، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
خاران میں دہشتگردوں کی بینکوں میں لوٹ مار، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،12دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ٹیگز:
آئی ایس پی آر
