سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے مابین ہولناک تصادم 1 شخص جاں بحق 12 افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں مرد خواتین اور بچے شامل بتائے جاتے ہیں کو فوری طور پر ریسکیو سینٹر 1122 وندر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N-25 وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب آدم کھنڈ کے مقام پر کراچی کی جانب سے آنے والی النثار مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر کے مابین تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں سوار کلینر جس کی شناخت اللہ داد سکنہ لیاری کراچی بتائی جاتی ہے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ مسافر کوچ میں سوار مرد خواتین اور بچے محمد نسیم، محمد طاہر، حسن، اسامہ، عباس، شاہد، ز، ش، ا، ذ، د اور آئل ٹینکر ڈرائیور حسن زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو سینٹر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چار افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کراچی ریفر کر دیا گیا۔ تمام زخمیوں کا تعلق لیاری، اور کالا بورڈ کورنگی کراچی سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر وندر سیف علی مغل، ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی، ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر راشد علی بزنجو، مرگ ریسکیو سینٹر 1122 وندر لیاری لسبیلہ اور ایدھی فانڈیشن حب کی میڈیکل ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق شخص کی نعش کو وندر پولیس نے ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ جبکہ وندر کی معروف قبائلی شخصیت میر شاہجہان جاموٹ بھی ریسکیو سینٹر پہنچ گئے۔ حادثے کے باعث کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ رات دیر گئے عام ٹریفک کے لیے بند ہو گئی شاہراہ بند ہونے کے باعث دونوں اطراف چھوٹی بڑی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں بعد ازاں انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے روڈ کو تمام تر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
سونمیانی وندر، مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 1 جاں بحق، 12 زخمی

ٹیگز:
سونمیانی
