کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایران میں موجودہ صورتحال کے باعث پاک ایران سرحد پرپاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گوادر سے متصل گبدریمدان بارڈر گزشتہ دو دنوں میں 2سوکے قریب افراد پاکستان پہنچ گئے،یران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک ایران سرحد پر تجارتی اور سفری نظام مکمل طور پر معطل ہے صرف پاکستانی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایران کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم 100 سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات گبدریمدان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث کئی پاکستانی سیاح خاندان بھی وطن واپس پہنچ گئے، ایران کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہزاروں پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاکستانی حکام نے طلباء اور شہریوں کی واپسی کے خصوصی انتظامات کر دیئے ہیں۔ حکومت نے ڈپٹی کمشنر گوادر نصیب اللہ کاکڑ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی طلباء وطالبات،سیاح اور زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،ایران میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
ایران سے گوادر سے متصل گبدریمدان بارڈر گزشتہ دو دنوں میں 2سوکے قریب افراد پاکستان پہنچ گئے

ٹیگز:
گوادر
