کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)موسیٰ خیل لیویز نے غیر ملکی سامان پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جعہ داد خان مندوخیل اوراسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ نے لیویز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 6سنگل پک اپ اور ایک سرف گاڑی میں لوڈ غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ،خشک دودھ اور ٹائر قبضے میں لے لئے یہ غیرملکی سامان بلوچستان سے پنجاب اسمگل کیا جارہا تھالیویز نے قبضے میں لیا گیا سامان کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کارروائی میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیاہے۔
موسیٰ خیل، لیویز نے غیر ملکی سامان پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ٹیگز:
موسیٰ خیل
