تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے ڈنک (Dannuk) میں ڈی بلوچ روڈ پر ایک زمباد گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار افراد آگے آنے والی کرولا گاڑی کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جاں بحق شخص کی شناخت حظیفہ ستار کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ خاندان کے مطابق یہ تمام افراد آبسر سے دشت پکنک کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تربت ، ڈنک میں زمباد گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

ٹیگز:
تربت
