راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) راولپنڈی کے اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ و پکار پر سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچا تھا۔ موقع سے پکڑے گئے ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملیں۔اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 292 اور 509 شامل ہیں۔
راولپنڈی ` واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والا گرفتار

ٹیگز:
راولپنڈی
