حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایچ او وندر پولیس عبدالحق موسیانی کی کاروائی کراچی سے چوری ہونے والا رکشہ برآم ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب محمد مراد خان کی ہدایت اور ڈی ایس پی وندر منور شیخ کی زیرنگرانی ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی نے اپنی ٹیم امان اللہ نمانی،فاروق جمالی،رضوان،عین الحق موندرہ ودیگر کے ہمراہ ناکہ کھارڑی مین ایکوشاہراہ وندر پر دوران تلاشی کاروائی کرتے ہوئے ملزم نثار احمد ولد عبد الصمد کو گرفتار کرکے چوری کا رکشہ برآمد کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جرائم پیشہ افراد کے لیے وندر میں گھیرا تنگ کیا ہوا ہے ملزم کتنی بھی ہوشیاری کریں مگر پولیس سے بچ نہیں سکتا۔
وندر پولیس کی کاروائی، کراچی سے چوری ہونے والا رکشہ برآم ملزم گرفتار

ٹیگز:
وندر پولیس
