کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت گرینڈ الائنس کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے بیان میں کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا ملازمین کا حق ہے اظہار رائے کی آزادی آئین نے دی ہے بیان میں کہا کہ ملازمین کے خلاف ھر قسم کے انتقامی کاروائیاں بند کیا جائے اور ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیا جائے کسی بھی ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی تو بلوچستان بار کو نسل ملازمین کے ساتھ دی گی بزور طاقت تحریک کو کچلا نہیں جا سکتا حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے بلوچستان گرینڈ الائنس کے ساتھ مذاکرات کرے۔
صوبائی حکومت گرینڈ الائنس کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے ٗ راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ

ٹیگز:
راحب خان بلیدی
