جھنگ (ڈیلی گرین گوادر)جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی۔مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔حادثےمیں 13 افراد جاں بحق جب کہ 30افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس نے حادثےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم،13 افراد ہلاک 30 افراد زخمی

ٹیگز:
جھنگ
