بلیدہ تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کا میر محمد انور بلیدی کے ہمراہ دورہ بلیدہ جہاں عمائدین اور معتبرین سے ملاقاتیں ہوئیں۔ نیشنل پارٹی بلیدہ زامران کے رہنما ء امام باہڑ کے رسم سوئم میں شرکت، امام باہڑ کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا مغفرت کی۔ امام باہڑ کے انتقال سے نیشنل پارٹی بلیدہ ایک اہم سیاسی و سماجی رہنما اور مخلص انسان سے علاقہ محروم ہوا۔ میر شیرجان بلیدی، میر خلیل احمد رند، میر فیصل منشی محمد، فداجان بلیدی، میر برکت بلیدی، میر یاسین پیر بخش بلیدی، میر حاتم بلیدی، میر مراد بلیدی، بی ایس او کے صوبائی جنرل سکریٹری، میر در محمد بلیدی سمیت متعدد سیاسی رہنما بھی ساتھ تھے سلو بلیدہ میں راشد کے گھر ان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے سیاسی مسائل اور انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلیدہ بٹ میں جہانگیر ولد سید محمد اور کوشک میں نیشنل پارٹی بلیدہ زامران کے آرگنائزر محمد عظیم کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر بھی تعزیت کی اور دعا مغفرت کیا گیا۔ کوشک بلیدہ میں میر محمد انور بلیدی ھاوس میں پرنٹ و سوشل میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان محمد بلیدی نے کہاکہ بلیدہ کے غیرت مند عوام نے برسراقتدار افراد کے تیس سالہ اقتدار اور ان کے کارناموں کو اچھی طرح دیکھا ہے بلیدہ ماڈل ٹاؤن اور بلیدہ تربت روڈ کرپشن اور اقربا پروری کی وہ مثالیں ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے بلیدہ کے ہسپتال آج کھنڈرات کا نمونہ ہیں پینے کے صاف پانی کو لوگ ترس رہے ہیں تمام فنڈز بندات کے نام پر اپنے رشتہ داروں میں ٹھیکوں کے نام پر تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اقتدار کے مالک بلیدہ کے عوام ہیں بلیدہ کے عوام نے اس بار اپنا فیصلہ کرلیا ہے ٹھپہ اور کرپشن مافیا کو بلیدہ کے عوام کی طاقت سے اس بار عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔ بلیدہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جہاں اربوں روپوں کے فنڈز جعلی اسکیمات کے نام پر ھڑپ کئے گئے ہیں پانچ سال میں ایک میٹر روڈ بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔
بلیدہ کے عوام نے برسراقتدار افراد کے تیس سالہ اقتدار اور ان کے کارناموں کو اچھی طرح دیکھا ہے، جان محمد بلیدی

ٹیگز:
جان محمد بلیدی
