کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما طاہر بزنجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام مزید شدت اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عوامی بے چینی اور عسکریت پسندی میں اضافہ ہوگا۔طاہر بزنجو نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے اور ملکی حالات پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عوامی بے چینی اور عسکریت پسندی میں اضافہ ہوگا، طاہر بزنجو

ٹیگز:
طاہر بزنجو
