بیلا(ڈیلی گرین گوادر)بیلا پولیس نے منگل کے روز دبی پل، گنڈاچہ جاگیر بیلا کے مقام سے مدثر نذر ولد نذر عباس جنجوعہ، سکنہ سعید آباد کراچی کی نعش برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مدثر نذر پولیس تھانہ سعید آباد منگھو پیر میں حوالدار تھا اور مورخہ 25 دسمبر 2025 سے لاپتہ تھا۔بیلا پولیس نے ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔
بیلا،لاپتہ سندھ پولیس کا حوالدار مدثر نذر کی نعش برآمد

ٹیگز:
نعش
