چمن (ڈیلی گرین گوادر) چمن روغانی روڈ پر ایکسیڈنٹ 7 افراد زخمی 3 زخمی تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیئے ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا کہ حادثہ روغانی روڈ پر شام کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ایک موٹرسائیکل مکمل جل کر خاکستر ہوگیا جس سے 1موٹر سائیکل سوار بھی جل کر شدید زخمی ہوا زخمیوں میں احمد اللہ، ثناواللہ تعوذ نعمت اللہ محمد صدیق عبدالولی اور محمد الیاس شامل ہے زخمیوں کی عمریں 15 سے 17 سال تھی جن میں 3 لڑکوں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیئے جبکہ دیگر 4 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی مزید واقعہ کی تفتیش پولیس فورس کررہی ہے۔
چمن روغانی روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ، 7 نوجوان زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

ٹیگز:
حادثہ
