کراچی(ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔گورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گراحادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

ٹیگز:
کورنگی
