شکارپور (ڈیلی گرین گوادر) شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شکار پور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
شکارپور
