لوالائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلا م کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، ضلعی امیر مولانا محمد امین زاہد، سابق وزیر مولانا فیض اللہ اور دیگر نے لورالائی میں مدرسہ ناصر العلوم میں حفاظ اور طلباء کے دستار فضیلت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اسکے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادینگے دینی مدارس کو نہ چھیڑا جائے تو اسمیں ہی حکومت کی خیر ہے مدارس عربیہ امن بھائی چارہ اور امت کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے ادارے ہیں یہ ادارے عوام کے تعاون سے چلتے ہیں پھر بھی حکومت اور استعماری قوتوں کے نظر میں یہ کیوں کھٹکتے ہیں۔۱نہوں نے کہا کہ انگریز سامراج نے بھی مدارس اور علماء کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور اسپر پابندی لگانے کی ہر مزموم کوشش کی لیکن دارلعلومدیوبند کے علماء نے برصغیر میں دارلعلوم دیوبند کی بنیاد رکھ کر تمام چالوں اور سازشوں کو ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ اگر مدارس اور علماء نہ ہوتے تو اسلام ہم تک کھبی نہیں پہنچتا حکومت وقت بھی ان مدارس کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی ہے تاکہ ہم حق وسچ اور آزادی سے محروم رہیں ہم غلام نہیں بلکہ ایک آزاد قوم ہیں ہم انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے مدارس مساجد اور خانقاہوں میں صرف دین سیکھایا جاتا ہے
امت کے بچوں کو یہاں لایا جا?ے انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں بھی اسلام پر پہرا لگانے کیلئے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم میں ہم نے دینی مدارس کے تحفظ کے شرط سود کو 2028 تک ختم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سفارشات کو اسمبلی میں پیش کرنے جیسے شقوں کو شامل کرکے اسکی منظو ری کیلئے اسکی حمایت کی تھی تھی لیکن 27 ویں آئینی ترمیم کو 73 کے آئین کے روح کے منافی سمجھتے ہیں اس لیے اسے مسترد کیا فیلڈ مارشل اورصدر کسی صورت آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہیں انکو استثنی آئین پاکستان اور اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے انھیں اسلامی نقطہ نظر اور آئین کے طابع ہوکراللہ اورعوام کوجوا بدہ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو آخر کیا جلدی ہے کہ راتوں روات 73کے آئین میں ترامیم کر رہی ہے ملک میں جب تک اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی جے یو آئی ملک میں آئین وقانون اور پارلیمان کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ہر سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ اورحکومت دونوں زور زبردستی اور فارم 47 کے تحت بنی ہے اسکی کوآئین و قانونی حیثیت نہیں ہے لہذا یہ جعلی مینڈیٹ کے زریعے وجود میں آئے جسکو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سیاسی عدم استحکام سیاسی انتشار دہشت گردی بے روزگاری بدامنی اور معاشی بحرانوں کا شکار رہے گا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں?زادانہ و منصفانہ اور ازاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں ورنہ ملک مزید سیاسی دلدل میں پھنستا رہے گا ہم تمام سیاسی ایشوز کو بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور تشدد کے کسی صورت قائل نہیں اس مسائل جنم لیتے ہیں بہت جلد حکمران بھی قانون کے شکنجے میں ہونگے اور انکا احتساب عوام کرینگے

