نیو یارک (ڈیلی گرین گوادر)ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور 2 دن میں ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت فنٹاسٹک ہیں، لہٰذا اسی لیے امکان ہے کہ ہم وہاں واپس جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو وہاں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے۔
مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے : ٹرمپ

ٹیگز:
ٹرمپ
