اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جی ایٹ کے علاقے میں چینی خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ چینی لڑکی وان رو پینگ جی ایٹ میں رہائشی عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد جاں بحق ہوئی تاہم ذرائع نے بتایا کہ چینی لڑکی نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔چھت سے گرنے پر چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے سر میں چوٹ آئی۔ چینی خاتون سے متعلق مزید بتایا گیا کہ وان رو پینگ وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھی۔اسلام آباد پولیس نے چینی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد ٗ چینی خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

ٹیگز:
اسلام آباد
