انقرہ (ڈیلی گرین گوادر)لیبیا کے آرمی چیف آف اسٹاف محمد علی احمد الحدّاد منگل کو ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے واپس روانہ ہوئے تھے، طیارے میں سوار چار دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے بیان میں کہا کہ یہ ایک المناک اور دردناک واقعہ ہے جو انقرہ کے سرکاری دورے سے واپسی پر پیش آیا، انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ قوم، عسکری ادارے اور تمام عوام کے لیے بڑا نقصان ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں قائم اسٹمسن سینٹر کے مطابق لیبیا 2014 سے عملاً دو نیم خودمختار ریاستوں میں منقسم ہے، مغربی حصہ حکومتِ قومی اتحاد کے زیرِ انتظام ہے جس کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ ہیں جبکہ مشرقی حصہ فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر کی لیبین آرمڈ فورسز کے کنٹرول میں ہے۔دبیبہ کے مطابق طیارے میں لیبیا کی زمینی افواج کے کمانڈر ملٹری انڈسٹریل اتھارٹی کے سربراہ چیف آف اسٹاف کے مشیر اور ان کے دفتر سے وابستہ ایک فوٹوگرافر بھی سوار تھے۔لیبیا کے آرمی چیف آف اسٹاف محمد علی احمد الحدّاد منگل کو ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے واپس روانہ ہوئے تھے، طیارے میں سوار چار دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے بیان میں کہا کہ یہ ایک المناک اور دردناک واقعہ ہے جو انقرہ کے سرکاری دورے سے واپسی پر پیش آیا، انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ قوم، عسکری ادارے اور تمام عوام کے لیے بڑا نقصان ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں قائم اسٹمسن سینٹر کے مطابق لیبیا 2014 سے عملاً دو نیم خودمختار ریاستوں میں منقسم ہے، مغربی حصہ حکومتِ قومی اتحاد کے زیرِ انتظام ہے جس کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ ہیں جبکہ مشرقی حصہ فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر کی لیبین آرمڈ فورسز کے کنٹرول میں ہے۔دبیبہ کے مطابق طیارے میں لیبیا کی زمینی افواج کے کمانڈر ملٹری انڈسٹریل اتھارٹی کے سربراہ چیف آف اسٹاف کے مشیر اور ان کے دفتر سے وابستہ ایک فوٹوگرافر بھی سوار تھے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے شام پانچ بج کر 10 منٹ پر طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا اور شام پانچ بج کر 52 پر اس سے ریڈیو رابطہ منقطع ہو گیا۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے شام پانچ بج کر 10 منٹ پر طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا اور شام پانچ بج کر 52 پر اس سے ریڈیو رابطہ منقطع ہو گیا۔
لیبیا کے آرمی چیف ترکیہ سے واپسی پر طیارہ حادثے میں جاں بحق

ٹیگز:
لیبیا
