سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی کے علاقے چینک چوک کے قریب بدھ کو دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
سبی، چینک چوک کے قریب دھماکہ،3 افراد زخمی

ٹیگز:
سبی
