اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہماری ہمدردیاں نیپال کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، گزشتہ رات نیپال زلزلہ میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔نگراں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
ہمدردیاں نیپال کے زلزلہ متاثرین کیساتھ ہیں،نگراں وزیراعظم

ٹیگز:
نگراں وزیراعظم
