کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پولیس میں اعلی سطح پر تقرریاں و تبادلے کر دیے گئے۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جاوید علی مہر کو ایڈیشنل آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق تعیناتی کے منتظر حسن اسد علوی کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور محمد عابد خان کو اے آئی جی جنرل سی پی او کوئٹہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں محکمے کی کارکردگی اور نظم و نسق میں بہتری لانے کے لیے کی گئی ہیں
بلوچستان پولیس میں اہم تقرریاں و تبادلے، تین اعلی افسران کے عہدے تبدیل

ٹیگز:
بلوچستان
