کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی اور حلقہ پی بی 44 کے رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ عوام اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انھوں نے کہا۔کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے متعدد امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے پارٹی کی پالیسیوں، قیادت اور کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی-44 میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور ان کی بروقت تکمیل نے عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے، جس کا ثمر آنے والے انتخابات میں نمایاں طور پر ملے گا۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری کیلئے سنجیدہ رہی ہے۔ حلقے میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی، تعلیم و صحت کے منصوبے اور دیگر اہم ترقیاتی اقدامات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر رابطے تیز کریں، عوام تک پارٹی کا پیغام مثر انداز میں پہنچائیں اور امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحد ہو کر بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں، جسے آنے والے انتخابات مزید ثابت کریں گے۔
میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی چیرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کررہی ہے،میر عبید گورگیج

ٹیگز:
عبید گورگیج
