کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ کیسکو حکام کے مطابق شہر کے 34 فیڈرز بند ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ رات گئے تک بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔
کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

ٹیگز:
کوئٹہ
