ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں زمین کے چالیس فٹ کے تنازعے پر دو گروپ میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مٹ میں دو گروپ کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ سے بامبور خان مندرانی بگٹی ہلاک ہو گیا واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جوکہ زمین کا چالیس فٹ تنازعہ ہے مذید پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی` زمین کے40 فٹ کے تنازعے پر دو گروپ میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص قتل

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
