بختیارآباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر بائی پاس پر سبی اجتماع میں شرکت کے لیے جانے والے کوئٹہ کے رہائشی دو افراد کو نامعلوم ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کر دیا۔واقعے نے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
سبی اجتماع جانے والے دو افرادکو لوٹ لیاگیا

ٹیگز:
سبی
