اے پی پی کا بلوچستان چیپٹر اجلاس، پروفیسرحلیم صادق کی بریفنگ، سید امان شاہ کا شرکا کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت کنوینئر سید امان شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق کی زیرِ صدارت بلوچستان سے متعلق اہم اجلاس، پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کی خصوصی شرکت، بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان، معاشی مسائل اور پارٹی کی تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کی صوبائی اور مرکزی قیادت سمیت خواتین اور نوجوانوں کے نمائندوں نے ل شرکت کی۔جن میں پارٹی کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ، جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق، عبدالحکیم صادق، مرکزی رہنماں حافظ عثمان، ظفر مرزا، ڈاکٹر اظہر اسلم، خواتین ونگ کی فاطمہ عاطف اور یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین فرخ جاوید نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور تنظیمی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے صوبے میں پارٹی تنظیم کی پیش رفت، عوامی رابطہ مہم، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ شاھد خاقان عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی وحدت اور سلامتی کا ضامن صوبہ ہے، مگر بدقسمتی سے دہائیوں سے اس صوبے کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنائے بغیر ملک میں پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل کی منصفانہ تقسیم، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے صوبائی قیادت خصوصا سید امان شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی بلوچستان میں ایک مضبوط، منظم اور متحرک سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیم میں ان کی شمولیت کو مزید مثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان بھر میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا، ضلعی اور تحصیل سطح پر پارٹی کو فعال کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلسل سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان میں ایک عوام دوست، شفاف اور بااصول سیاست کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ دریں اثنا عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے اجلاس کے شرکا کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔ جس اسلام آباد میڈیا کے اہم نمائندے بھی شریک تھے۔
بلوچستان کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں، شاہد خاقان عباسی

ٹیگز:
شاہد خاقان
