بختیارآباد (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل ہائی وے N65 مٹھڑی اور ڈنگڑا کے درمیان موٹر سائیکل اور سوزکی وین کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف ولد سفر خان قوم لہڑی سکنہ مستونگ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اس حادثے میں علی اکبر ولد پنھل قوم لہڑی اور سوزکی وین کے ڈرائیور محمد قاسم زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔مزید کارروائی اور حادثے کی تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے، جبکہ ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بختیارآباد ، نیشنل ہائی وے N65 پر سائیکل اور سوزکی وین کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ٹیگز:
بختیارآباد
