گڈانی(ڈیلی گرین گوادر) گڈانی کے قریب پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)ی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریبا 500 کلوگرام آئس اور 3 ہزار 500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ غیر ملکی شراب پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی جبکہ منشیات کی بھاری کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، اور پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
گڈانی کے قریب مشترکہ کارروائی، 500 کلو آئس اور 3500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط

ٹیگز:
گڈانی
