کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مری آباد میں افتتاحی تقریب منعقد ہوا تقریب کی صدارت نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ نے کی، قبل ازیں مختلف گلیوں سے بڑے جلوس کی شکل میں قائدین اور کارکنان جلسہ گاہ پہنچے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسلم بلوچ نے کہا کہ ہزارہ قوم کی حق نمائندگی فارم 47 کے ذریعے چھین لی گئی لیکن آج ہزارہ قوم کی آواز نیشنل پارٹی کی شکل میں صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینٹ میں موجود ہے ڈاکٹر مالک بلوچ بحثیت قومی رہنما ہزارہ قوم کا بھی توانا آواز ہے جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر ہزارہ قوم کی سیاسی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیئے آواز بلند کی ہے اور آئیندہ بھی کرتی رہیگی علاقے کے نام نہاد کرپٹ پارٹیوں نے ماضی میں عوام کے جذبات کیساتھ کھیلواڑ کیا ہے اور اب دوبارہ عوام کو مختلف طریقوں سے گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے آپ باشعور عوام نے اپنا قیمتی ووٹ پارٹی کے مخلص اور باکردار امیدواروں کو 28 دسمبر کے دن انتخابی نشان آری پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں کارنر میٹنگ میں مرکزی کونسلر عیوض کشتمند علامہ ابراہیم حسینی جعفر خان ہزارہ نے بھی خطاب کیا آخر میں پارٹی کے صوبائی صدر چئیرمین اسلم بلوچ صاحب نے امیدواروں کا انتخابی دفتر کا افتتاح کیا
ہزارہ قوم باشعور اور تعلیم یافتہ قوم ہے، بلوچستان ہم سب کا مشترکہ قلعہ ہے، اسلم بلوچ

ٹیگز:
اسلم بلوچ
