نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی بہتری اور مزید اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالغنی علیزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عمران الحسینی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عابد علی رند ایمرجنسی رسپانس ٹیم لیڈر نصیرآباد سبی مولا بخش جمالی ای ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیر احمد لہڑی نور احمد عمرانی اور منظور احمد شیرازی سمیت دیگر افراد موجود تھے اجلاس میں درسگاہوں کو مزید فال بنانے اور بند تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہا کہ عرصہ دراز سے بند اسکولوں کو کھولنے کے لئے محکمہ تعلیم کے افیسران اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ان تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے یونیسیف تعلیمی عمل میں بہتری لانے کے لیے محکمہ تعلیم کے ساتھ اپنا باہمی رابطہ مزید تیز کرے تاکہ اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے عادی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف گرینڈ کاروائی کی اشد ضرورت ہے ہماری کوشش ہے کہ جب تک ہمیں ضلع میں ذمہ داریاں عائد رہیں گی تب تک بہتر سے بہتر اقدامات کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل برو کار لائے جائیں گے محکمہ تعلیم آفیسران بند اسکولوں اور اسکولوں کی عمارتوں پر قبضے کے خلاف محکمہ ضلعی انتظامیہ کو نشاندہی کروائے تاکہ قبضہ گیر عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر اسکولوں سے قبضے کو واگزار کروایا جا سکے بتول اسدی نے کہا کہ تمام اسکولوں میں بیت الخلا اور آبنوشی کی فراہمی کے لیے خصوصی توجہ مبزول کی جائے اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے تمام تعمیراتی کام کا بھی بغور مشاہدہ کیا جائے بہت جلد ان تمام امور کی مکمل چھان بین بھی کروائی جائے گی اور بوگس ترقیاتی عمل کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی محکمہ سوشل ویلفیئر این جی اوز کی جانب سے اسکولوں میں تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا ہے اس کی بھی تمام تفصیلات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرے اس کے ساتھ ساتھ جن علاقوں میں سرکاری سطح پر بھی اسکولوں کی تعمیرات کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے محکمہ تعلیم ان کی تفصیلات بھی جمع کر کے تحریری طور پر ہمیں آگاہی فراہم کرے تاکہ موثر اقدامات کیے جا سکیں۔
عرصہ دراز سے بند اسکولوں کو کھولنے کے لئے محکمہ تعلیم کے افیسران اپنا مثبت کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد
