کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مفادات جان سے زیادہ عزیز ہیں اور میں بلوچستان کے فرزند ہونے کی ناطے ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کا دفاع کرتا رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جن میں لیویز، پولیس جیل خانہ جات، محکمہ پی ڈی ایم اے، میں اب تک دس ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر چکے ہیں اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر روزگار بھی فراہم کیا وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگوکا کہنا تھا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ریکوڈک کا تاریخی فیصلہ بھی کیا گیا جو بلوچستان کے عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں جس سے بلوچستان کی معیشت اور روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم ہو سکیں گے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ معاشی زبوں حالی کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر اٹھ کر کھڑے ہونے والے دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی بلاشبہ لازم ہے جس کے لیے قوم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
بلوچستان کے فرزند ہونے کی ناطے ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کا دفاع کرتا رہوں گا ، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
