کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن نے دورہ اورماڑہ کے موقع پر حق دو تحریک اورماڑہ کے کارکنان کے ہمراہ اورماڑہ کے مختلف سرکاری گرلز، بوائز پرائمری مڈل ہائر سکینڑری اسکولز اور انٹر کالج کا تفصیلی دورہ کیاجہاں انھوں نے طلبہ و طالبات اور ہیڈ ماسٹر ہیڈمسٹریس اور کالج پرنسپل سے اسلکولوں اور کالج کے مسائل دریافت کئے جن میں اساتزہ کی کمی, کلاس روم کی کمی کتابوں کی کمی, ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی,سولر سسٹم کی فراہمی وغیرہ شامل تھے جس پر مولانا ہدایت الرحمن نے مزکورہ مسائل کے حل کی مکمل یقین دھانی کرائی۔مولانا ہدایت الرحمن نے گورنمنٹ بوائز ہاء اسکول گزی لین کے نئی کلاسوں کا افتتاح کیا اور دعا کی۔ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے آر ایچ سی اورماڑہ کا دورہ کیا ڈاکٹر علی اکبر نے ہسپتال کے مسائل پیش کیے جس میں ادویات کی کمی زیر موضوع رہی۔بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمن نے میونسپل کمیٹی ہال میں چیئرمین محفوظ علی, تحصیلدار نور خان, ایکسین پبلک ہیلتھ صلاح الدین اور ایس ایچ او اورماڑہ زبیر نور سے ملاقات کیں جہاں اورماڑہ کے انفراسٹرکچر, مالکانہ حقوق,اورماڑہ میں خود ساختہ مہنگائی, اور پانی کی سپلائی اور اورماڑہ میں امن و امان پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا دورہ کو آگے بڑھاتے ہو? اورماڑہ فشریز گئے جہاں انھوں نے اسسٹنٹ ڈاٰئریکٹر مصباح اکبر سے ملاقات کی اور اورماڑہ کے سمندر میں ٹرالرز مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور یاماہاانجن اسکیم میں شامل فوت شدہ افراد کے چیکس کو انکے ورثا کے نام ٹرانسفر کرنے پر بات کی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مصباح اکبر نے کہا کہ اورماڑہ کے سمندر کو تحفظ دینا ہمارا فرض ہے اور گجہ لانچوں کے خلاف ہماری پٹرولنگ جاری ہے اور مرحومین کے یاماہا انجن اسکیم کے چیکس کو انکے اہل خانہ کے نام منتقل کرنے کے عمل کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کاروباری شخصیت اصغرمحمد کی اہلیہ اور وسیم اصغر کی ماں کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں مولانا ہدایت الرحمن نے کاروباری شخصیت عبدالرحیم مکسین کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے مدرسہ توحیدی کے کنسٹرکشن کے کاموں کا دورہ کیا جہاں مفتی محمد امین,مولانا یونس, مفتی نعیم, مولانا محمد اشرف, مولونا سجاد سے ملاقات کیں۔دورہ اورماڑہ کے موقع پر ان کے ساتھ حق دو تحریک اور انجمن ماہیگیران کے صدر بنڈی شمبک,مقبول بلوچ,کہدہ مراد حاصل, عمر جان,میر ساجد, عبدالواحد,غلام محمد, ارشد پھلان,اکبردلپل, رحمت اللہ,ریاض ساگر,سلیم بابا, عباس علی۔اس موقع پر ایس ایچ او اورماڑہ زبیر نور اپنے ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ممبربلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کا دورہ اورماڑہ

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
