ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ باپ بیٹا ہلاک ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اچ پاور چوکی کی مین قومی شاہراہ پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی شدید فائرنگ دو افراد بلند خان ولد شابن خان اور صدام حسین ولدبلند خان قوم جت موقع پر جاں بحق ہو گئے واقع کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی دونوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق مرنے والے آپس میں باپ اور بیٹا ہیں پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی جبکہ ضروری کاروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
