لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیرسردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں بلوچستا ن میں متاثرین کی مکمل بحالی تک وزیر اعظم کے عزم کو سلام پیش کرتا ہوں متاثرین کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے وفاقی وزارت صحت تین سو میڈیکل کیمپس لگانے جارہی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اشتراق عمل سے تمام متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے لیکن اسمیں مزید تیزی لاء جائے بلوچستان کا انفراسٹکچر مکمل تباہ ہو چکا ہے پلز سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے سے مواصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان دیگر ملک سے کٹ کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران ترکی عرب امارات سعودی عرب چین سمیت اقوام متحدہ اور یوریپین ممالک نے متاثرین کی ہر سطح پر مدد اور ضروریاشیاء فراہم کیئے اب ہمیں اس امداد کو میرٹ اور برابری کے بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنانا ہے اسمیں کرپشن اور کمیشن کی کوء گنجائش نہیں ہے اگر مزکورہ امداد شفاف طریقے سے متاثرین کو فراہم کیا جائے تو ہر متاثرہ خاندان کی بڑی مدد ممکن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی سیاست اور کرسی کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں انسانیت کو بچانے کا ہے ملک کے تین کروڑ افراد سیلاب سے بیگھر ہوگئے اور نان شبینہ کیلئے ترس رہے ہیں ہمیں سیاسی اختلاف کو ایک طرف رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگاء بھی پی ٹی آء دور کی پیدا کردہ ہے جس سے نکلنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے مہنگاء واقعی ایک حقیقت ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈو یژن میں اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی امداد جاری ہے صو باء اور وفاقی حکومت متاثرہ اضلاع کے زمینداروں تاجرز اورعوام کے تمام زرعی بجلی گیس سمیت تمام ٹیکسیز اور واجبات کی معافی کا اعلان کرے بلوچستان کے زمینداروں کا 30 ارب کا زرعی نقصان ہوا جسکی تلافی نہایت ضروری ہے اس حوالے سے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے بات کر کے اپنا کردار ادا کرونگا انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں پنجاب اور بلوچستان پہاڑ میں ٹریفک کی روانی میں تمام رکاوٹیں دور کر کے فورٹ منرو میں ٹریفک پولیس کے خصوصی اہلکار تعینات کریں اور جان بوجھ کر خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کے زخموں پرمرہم رکھ رہے ہیں، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
