قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ قائمقام ڈی ایچ او ڈاکٹراقبال نورزئی ڈیزیزسرولنس آفیسر ڈبلوایچ او ڈاکٹرنوروز بلوچ ڈی ایس پی منظور مینگل سمیت محکمہ صحت قلات اوردیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا.ڈبلیوایچ او کے ڈیزیز سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ نے بزریعہ ملٹی میڈیا پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 15 دسمبر 2025 سے شروع ہوکر 18دسمبر 2025 چار روز تک جاری رہیگا۔ پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل کے19 یونین کونسلز میں 39636بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے.ڈپٹی کمشنر منیر درانی نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعراء ادباء کی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کے دوران کوئی غفلت لاپروائی قابل قبول نہیں پولیو مہم میں بہتریں کارکردگی پیش کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی
پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی

ٹیگز:
منیراحمد درانی
