کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ داخلہ بلوچستان نے شہر میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں شہری، طلبہ، صحافی اور کاروباری حضرات اپنے روزمرہ کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آن لائن بینکنگ، تعلیمی سرگرمیاں اور صحافتی رپورٹنگ متاثر ہوئی ہے، جبکہ کاروباری شعبے کو آن لائن ٹرانزیکشنز میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کو سمجھیں اور ضروری کام کے لیے متبادل ذرائع استعمال کریں۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی معطلی عارضی ہے اور حالات بہتر ہونے پر اسے فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
کوئٹہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل، شہری اور کاروباری سرگرمیاں متاثر

ٹیگز:
کوئٹہ
