خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری رئیس سلال احمد سوز گزگی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالمالک باجوئی رئیس صدام عزیز گزگی رئیس یحی سعید گزگی کونسلر سمیع اللہ موسیانی نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابوں سے باغبانہ اور ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا،اس کے علاوہ نواب زہری سے پارٹی امور علاقائی مسائل بالخصوص یوتھ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے سامنے ہم سب بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اور انکی مشینری بھی بے بس ہیں سیلاب سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے ہم سیلاب متاثرین کی مسائل اور مشکلات سے غافل نہیں ہے حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو متحرک کرنا اور سیاسی دھارے میں شامل کرنا وقت کا تقاضا ہے اس حوالے سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔
حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں،نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
