کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے کراچی نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سجل علی نے شہر کے خستہ حال شہری ڈھانچے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں شدید افسوس اور دل شکستگی میں مبتلا ہوں، جو لوگ اس ناقص نظام کے ذمہ دار ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ کراچی کی دیکھ بھال آخر کس کی ذمہ داری ہے؟ یہ ناکام اور بوسیدہ نظام آخر کس کے لیے قائم ہے؟
سجل علی کا مین ہول میں گرنے والے بچے کی ہلاکت پر صدمے کا اظہار

ٹیگز:
سجل علی
