اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ایک تیز رفتار وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار 2 خواتین جان بحق ہو گئی ہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ سیکریٹریٹ چوک پر رات گئے پیش آیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی کی رفتار حد سے زیادہ تھی اور ڈرائیور کا قابو گاڑی پر نہیں رہا۔ دونوں خواتین کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔حادثے کے فوراً بعد پولیس نے ڈرائیور آصف کو گرفتار کر لیا اور گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق وقوعے سے قبل ڈرائیور سنیپ چیٹ ویڈیو بنا رہا تھا، لیکن حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل کہیں پھینک دیا۔ابتدائی طور پر اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ ڈرائیور کم عمر ہے، لیکن ڈرائیور نے بیان میں کہا ہے کہ میں بالغ ہوں اور لائسنس یافتہ ہوں۔
اسلام آباد ` تیز رفتار وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار 2 خواتین جاں بحق

ٹیگز:
اسلام آباد
